رانا ثناء اللہ کے قتل کے ارادے سے تلوار لہرانے والے شخص کی ویڈیو وائرل

پشاور (انتخاب نیوز) وفاقی وزیر داخلہ کے قتل کے ارادے سے ہاتھ میں تلوار اٹھائے شخص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے، سبز اور لال رنگ کی کیپ پہنے اور گلے میں اسی رنگ کا گلو بند لٹکائے تلوار اٹھائے شخص نے اپنا نام فیض اللہ بتاتے ہوئے کہا کہ اس کا تعلق باجو ڑ ایجنسی سے ہے اور وہ چارسدہ میں محمد خان کےہاں پہنچ چکا ہے ، مذکورہ شخص کا کہنا تھا کہ وہ ہر صورت رانا ثناء اللہ تک پہنچ کر اسی تلوار سے ان کا سر قلم کردے گا، فیض اللہ نے اپنے ماں باپ کو بھی وصیت کی کہ اگر وہ شہید ہوجائے تو اس کیلئے نہ رویا جائے اور اگر گرفتار ہوجائے تو بھی کوئی غم نہ کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں