ایران سے لاکھوں ٹڈی دل کی بلوچستان کی جانب پیش قدمی جاری، فصلوں  کو خطرات

کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان کے کسانوں کیلئے بری خبر، ایران سے لاکھوں کی تعداد میں ٹڈی دل کی بلوچستان کی طرف پیش قدمی جاری ہے، صوبائی اور وفاقی حکومت نے اگر فوری طور پر سد باب کیلئے اقدامات نہ کئے تو فصلیں تباہ ہوجائیں گی جس کے سبب نہ صرف کسان نان و شبینہ کے محتاج ہوجائیں گے بلکہ قحط کی صورت میں عوام بھی متاثر ہوں گے، ایک جانب پیٹرول وڈیزل کی بڑھتی قیمتوں کے باعث جہاں ہر چیز مہنگی ہوکر عوا م کی دسترس سے دور ہوچکی ہے ایسے میں اگر اناج کی قلت ہوگئی تو صارفین صرف نرخ پوچھنے پر ہی اکتفا کریں گے۔ مذکورہ صورتحال میں ہنگامی بنیادوں پر فوری اقدامات ناگزیر ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں