لاپتہ بلوچ نوجوانوں کی عدم بازیابی کیخلاف مظاہرین کا سندھ اسمبلی کے باہر دھرنا جاری
کراچی (انتخاب نیوز) کراچی سے لاپتہ دودا بلوچ اور گمشاد بلوچ اور دیگر لاپتہ افراد کے اہلخانہ سمیت مختلف طبقہ فکر کے لوگوں نے لاپتہ افراد کی عدم بازیابی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین نے سندھ اسمبلی کی طرف جانے کی کوشش کی تو سندھ پولیس نے مظاہرین کو سندھ اسمبلی کی طرف جانے سے روکنے کی کوشش کی۔ مظاہرین کی ایک بڑی تعداد نے سندھ اسمبلی کے باہر دھرنا دیدیا۔

مظاہرین کراچی سے بلوچ نوجوانوں کو جبری لاپتہ کرنے کیخلاف احتجاج کررہے تھے۔ سندھ پولیس نے بلوچ مظاہرین کو سندھ کی قانون ساز اسمبلی کے قریب اپنا احتجاج ریکارڈ کرانے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔ مظاہرین نے کہا کہ سندھ پولیس بلوچ لاپتہ افراد کے لواحقین کے ساتھ جس طرح کا رویہ رکھ رہی ہے وہ پیپلز پارٹی کی آشیرباد کے بغیر ممکن نہیں ہے۔

مظاہرے میں شریک دودا بلوچ اور گمشاد بلوچ کے اہلخانہ سمیت دیگر لاپتہ افراد کے ورثاء اور مختلف طبقہ فکر کی جانب سے لوگوں نے لاپتہ بلوچ نوجوانوں کی فوری اور بحفاظت بازیابی کا مطالبہ کیا۔


