نیب آرڈیننس میں ترمیم کی باتیں کوئی نئی نہیں، نثار کھوڑو
سکھر: پیپلز پارٹی سندھ کے صدر اور وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ نیب آرڈیننس میں ترمیم کی باتیں کوئی نئی نہیں یہ باتیں پہلے بھی ہوتی رہی ہیں تاہم یہ حکومت اور اسمبلیوں پر ہے کہ وہ کیا سوچ رہے ہیں جب ترمیم کی بات اسمبلی میں آئے گی تو پھر کچھ کہا جاسکتا ہے اس سے پہلے کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا ان خیالات کااظہار انہوں نے سکھر نیب آفس میں پیش ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ بیرون ملک سے کتنی امداد ملی ہے یہ کسی کو پتہ نہیں وفاقی حکومت کو علم ہوگا اسے عوام کو یہ بتانا چاہیے کہ کتنی امداد ملی ہے تاکہ لوگوں کو علم ہو کہ ان کے لیے کچھ ہورہا ہے ان کا کہنا تھا کہ کرونا کی وجہ سے دنیا بھر میں لاک ڈاؤن ہواہے سندھ حکومت نے بھی لوگوں کی جانوں کی حفاظت کے لیے لاک ڈاؤن لگایا ہے اسے عوام کی پریشانیوں اور مشکلات کا احساس ہے وفاقی حکومت نے بھی بی آئی ایس پی کے تحت لوگوں کو رقم دی ہے سندھ حکومت بھی راشن دے رہی ہے ہم سمجھتے ہیں کہ وہ ناکافی ہے لیکن اس کے باوجود کچھ نہ کچھ ہوتو رہا ہے ان کا کہنا تھا کہ بنیادی حقوق عوام کا حق ہے ان کا کہنا تھا کہ نیب آفس آنا کوئی نئی بات نہیں ہے محکمہ فوڈ کے حوالے سے انکوائریز ہورہی ہیں جس کے لیے بلایا گیا تھا جو کچھ پوچھا گیا وہ میڈیا کو شیئر نہیں کرنا چاہتا۔#