ڈالر کی اونچی اڑان 204روپے تاریخ کی بلند ترین سطح پر آگیا

اسلام آباد(انتخاب نیوز)نئے مالی سال کے بجٹ کے بعد پیدا ہونے والی غیریقینی صورتحال اور اس میں عائد کیے گئے نئے ٹیکسز کے پیش نظر ڈالر کی قدر میں مزید ایک روپے 85 پیسے کا اضافہ ہو گیا ہے ۔جبکہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو بھی بے انتہا مندی کا سامنا ہے جس کے بعد اسٹاک 700 پوائنٹس سے زائد گر گیا۔کاروباری ہفتے کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں ایک روپے 85 پیسے اضافہ دیکھا گیا، جس کے بعد ڈالر 204 روپے تاریخ کی بلند ترین سطح پر آگیا ہے۔پاکستان فوریکس ایسوسی ایشن کے چیئرمین ملک بوستان نے ڈالر کی اونچی اڑان رواں مالی سال کے اختتام سے منسلک کیا ہے، انہوں نے کہا کہ روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت میں اضافے کی ایک وجہ جون میں مالی سال 22-2021 کا اختتام اور تیل کے درآمدی بل کی ادائیگیاں ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے معاہدہ حتمی مراحل میں پہنچنے تک روپے پر دباو جاری رہ سکتا ہے جبکہ اگلے مالی سال کے لیے درآمدات اور برآمدات کے جو اہداف رکھے گئے ہیں ان میں خاصا فرق ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ آئندہ سال بھی اس فرق کو کم کرنے کے لیے مزید قرض لینے کی ضرورت پیش آئے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں