پاکستان نے نیشنل بینک پر تخریب کاری کیلئے مالی مدد کا مقدمہ جیت لیا

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان نے امریکی عدالت میں نیشنل بینک آف پاکستان کیخلاف تخریب کاری کیلئے مالی مددکی فراہمی کے الزامات پر دائر مقدمہ جیت لیا۔ ذرائع اٹارنی جنرل آفس کے مطابق پاکستان نے مقدمہ فیڈرل کورٹ نیویارک میں جیتا ہے۔ ذرائع اٹارنی جنرل آفس کا کہنا ہے کہ چند سال قبل افغانستان میں امریکی فوجی بیس پر حملے میں 9 سے زیادہ امریکی فوجی ہلاک ہوئے تھے۔ اس سلسلے میں نیویارک کی عدالت میں نیشنل بینک آف پاکستان پر تخریب کاری کے لیے مالی مدد کی فراہمی کے الزامات میں مقدمہ دائرکیا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق مقدمہ ہارنے کی صورت میں پاکستان کو اربوں ڈالرکا جرمانہ ادا کرنا پڑتا اور نیشنل بینک دیوالیہ بھی ہو جاتا۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ مقدمہ ہارنیکی صورت میں پاکستان کو ایف ٹی ایف کی جانب سے بھی سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑتا۔ ذرائع اٹارنی جنرل آفس نے بتایا ہے کہ نیشنل بینک کا یہ مقدمہ اٹارنی جنرل آفس کے انٹرنیشنل ڈس پیوٹس یونٹ نے لڑا، مقدمے میں قانونی ٹیم کی قیادت احمد عرفان نے کی، اسی قانونی ٹیم نے کارکے، ریکوڈک اور پی آئی اے کے اثاثے منجمند کرنے کے مقدمات بھی لڑے، قانونی ٹیم کو نیشنل بینک آف پاکستان کے صدرکی معاونت بھی حاصل رہی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں