بلوچستان کا بجٹ وزیر خزانہ پیش کریں گے، نئے وزیرخزانہ کی تعیناتی متوقع

کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان کے آئندہ مالی سال 23-2022ء کا بجٹ بی اے پی کے وزیرخزانہ پیش کریں گے، نئے وزیرخزانہ کی تعیناتی آج متوقع ہے۔ باخبر ذرائع کے مطابق بلوچستان کے مالی سال 2022-23ء کا بجٹ تکمیل کے آخری مراحل ہے، جسے جلد حتمی شکل دے دی جائیگی۔ ذرائع نے بتایا کہ آئندہ مالی سال بجٹ وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کے بجائے بلوچستان عوامی پارٹی سے تعلق رکھنے والے وزیر خزانہ پیش کریں گے نئے وزیرخزانہ کا اعلان بھی آج متوقع ہے۔ واضح رہے کہ بلوچستان کابینہ میں سابق صوبائی وزیر نوابزادہ طارق مگسی اور سابق مشیر میر نعمت اللہ زہری کے مستعفیٰ ہونے کے بعد ایک وزیر اور ایک مشیر کی جگہ خالی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں