عمران خان نے جب سے ایبسلوٹلی ناٹ کہا، تب سے سازش ہونے لگی، شیریں مزاری

اسلام آباد (انتخاب نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری اسد عمر نے کہا ہے کہ اگر ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) آئی ایس پی آر بار بار سیاسی معاملات کی تشریح کرنا ضروری نہ سمجھیں تو یہ فوج کیلئے بھی اچھا ہوگا اور ملک کیلئے بھی اچھا ہوگا، مبینہ سازش کے معاملے پر جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا جائے جس کی کھلی سماعت ہو اور پورا پاکستان دیکھے کہ اس میں کون آ کر کیا بات کر رہا ہے۔سابق وزیر شیریں مزاری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عسکری قیادت میں سے ایک صاحب نے ایک انٹرویو میں بات کی تھی کہ حقائق اور رائے کو الگ الگ کرکے دیکھنا چاہئے اور انہوں نے امریکا کی طرف سے دیے گئے دھمکی آمیز خط میں سے دو چار جملے بھی پڑھے تھے۔ اس موقع پر پی ٹی آئی کی رہنما شیریں مزاری نے کہا کہ عمران خان نے جب سے ایبسلوٹلی ناٹ کہا، تب سے سازش ہونے لگی، پی ٹی آئی چیئرمین سب کو اعتماد میں لے کر روس گئے تھے، یہ بھی خط میں سب سے پہلے لکھا گیا۔انہوں نے کہا کہ ہم لسٹ بنا رہے ہیں کہ امریکی سفیر کس کس سے ملے، راجہ ریاض سے سفیر کس لیے ملے؟ کیا خارجہ امور پر گفتگو کرنا تھی؟ یہ پہلی دفعہ نہیں ہوا، امریکا کا اسٹائل ہے اس طرح کرنا، اگر انویسٹی گیشن نہیں ہوگی تو معاملہ ختم نہیں ہوگا۔انہوں نے کہاکہ پنجاب میں اس وقت انارکی ہے، ملک کی معیشت ترقی کررہی تھی تو ایسا کیوں ہوا؟، سپریم کورٹ اس معاملے پر جوڈیشل کمیشن بنائے تاکہ اس سازش میں ملوث لوگوں کے نام سامنے آ جائیں۔انہوں نے کہاکہ اگر یہ تحقیقات نہیں ہوں گی تو معاملہ ختم نہیں ہوگا،ہم چاہتے ہیں کہ دوبارہ ایسا کچھ نہ ہو۔

اپنا تبصرہ بھیجیں