ڈیرہ اللہ یار میں بیروزگاری کے ستائے پانچ بچوں کے باپ کی فریاد سن لی گئی
ڈیرہ اللہ یار (انتخاب نیوز) ڈیرہ اللہ یار میں بیروزگاری اور غربت کے ستائے پانچ بچوں کے باپ کی فریاد سن لی گئی۔ ڈپٹی کمشنر جعفرآباد رزاق خان خجک نے دفتر بلوا کر دو ماہ کا راشن اور مالی معاونت کی دو روز قبل ڈیرہ اللہ یار کے شہید مراد محلہ کے رہائشی محنت کش عنایت حسین جمالی نے پولیس تھانہ ڈیرہ اللہ یار پہنچ کر دہائی دی تھی کہ تین روز سے مزدوری نہیں لگ رہی تنگدستی کے باعث بچوں کی کفالت نہیں کر پا رہا مجھے لاکپ کر دیا جائے محنت کش عنایت حسین جمالی کی دہائی دینے والی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ڈپٹی کمشنر نے فوری طور پر محنت کش عنایت حسین کو دفتر بلا کر دو ماہ کا راشن دیا اور مالی معاونت کی جس پر محنت کش عنایت حسین نے ڈپٹی کمشنر جعفرآباد رزاق خان خجک سپرنٹنڈنٹ بابو عبدالصمد کھوسہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ عرصہ دراز سے محنت مزدوری کرکے پانچ بچوں کی کفالت کرتا ہے بڑھتی ہوئی مہنگائی کے باعث تعمیراتی کام ٹھپ ہو جانے سے انہیں کئی روز تک مزدوری نہیں لگتی اور گزشتہ تین روز سے تو بالکل بھی مزدوری نہیں لگی جسکے باعث وہ گھر بیٹھ گیا گھر میں فاقہ کشی اور تنگدستی کے باعث بچوں کی کفالت میں مشکلات کا سامنا رہا بھوک سے بچے بلکتے دیکھ کر برداشت نہ ہوا تو تھانے پہنچا تھا ڈپٹی کمشنر رزاق خان خجک کا کہنا تھا کہ غربت و تنگدستی کا شکار عنایت حسین کو خود کفیل بنانے کے لیے جلد ہی کوئی مناسب انتظام کر لیا جائیگا تاکہ محنت کش مہنگائی کے دور میں اپنا گزرسفر کرکے بچوں کی کفالت کر سکے۔


