پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عدالت میں چیلنج، اوگرا فریق نامزد
لاہور (انتخاب نیوز) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عدالت میں چیلنج۔ درخواست میں اوگرا کو بھی فریق بنایا گیا۔ حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ عدالت میں چیلنج کردیا گیا ہے۔ لاہور ہائی کورٹ میں جمعرات 16 جون کو حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کو چیلنج کیا گیا ہے، دائر درخواست میں اوگرا اور وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ ہائی کورٹ میں دائر درخواست جوڈیشل ایکٹوزم پینل کی جانب سے دائر کی گی ہے۔ دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ حکومت نے کابینہ کی منظوری کی بغیر پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کیا۔ حکومتی اقدام غیر قانونی ہے۔ عدالت سے استدعا کرتے ہوئے درخواست گزار کا کہنا تھا کہ عدالت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو کالعدم قرار دے۔
Load/Hide Comments


