چمن بارڈر پر سیکورٹی فورسز کی جانب سے پابندیوں کیخلاف تاجروں کا احتجاج
کوئٹہ، چمن (انتخاب نیوز) چمن کے چھوٹے تاجروں نے باڈرٹریڈپر سیکورٹی فورسزکی جانب سے مبینہ پاپندیوں کیخلاف چمن پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظا ہرے کے شرکا ء نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر مختلف نعرے درج تھے چھوٹے تاجروں لغڑی اتحاد کے مشران اجمل خان، ساروان خان، اکمل خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیکورٹی فورسز کے حکام نے متعدد بار ہمارے ساتھ پاک افغان باڈر پر کاروبار سے متعلق آسانیاں پیدا کرنے کے وعدے کئے مگر عرصہ دراز گزرنے کے باوجود ان وعدوں کو وفا نہیں کیا جارہا بلکہ ہر گزرتے دن کیساتھ پاک افغان باڈر پر تعینات بارڈر ٹریڈ پر نت نئے اور مبینہ خود ساختہ پاپندیاں عائد کی جا رہی ہیں جو ہمارے ساتھ کئے گئے وعدوں کی کھلی خلاف ورزی اور ہمارے معاشی قتل عام کے مترادف ہے جو قابل مذمت امر ہے، ہم عسکری قیادت سمیت مرکزی، صوبائی حکومتوں سمیت دیگر حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمارے ساتھ کئے گئے وعدوں پر عملددرآمد کرکے مزید چھوٹے تاجروں کا مالی استحصال بند کیا جائے اگر ہمارے جائز مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو ہم مجبور ہوکر کوئٹہ چمن بین الاقوامی شاہراہ کو درہ کوژک کے مقام پر ہرقسم کی آمدورفت اور تجارتی سرگرمیوں کیلئے مکمل بندکردیں گے۔


