پاک افغان بارڈر پر سیکورٹی فورسز کا خواتین، بچوں اور ضعیف افراد سے رویہ قابل مذمت ہے، اے این پی

کوئٹہ (انتخاب نیوز) عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماں نے پاک افغان بارڈرچمن سرحدی دروازے پر روزانہ آنے جانے والے خواتین، بچوں ضعیف العمر افراد کیساتھ نفرت آمیز، ہتھک آمیز رویہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے تعبیر کیا۔ عوامی نیشنل پارٹی اس طرز عمل پر گہری تشویش کا اظہار اور ریاستی اداروں سے اس ناروا طرز عمل کے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتی ہے، کارکن اور ذمہ داران ضلع کوئٹہ میں مجوزہ بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کی تیاریوں کو اولیت دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں