وزیر اعظم نے آئی بی کو خصوصی تصدیق کی ایجنسی مقرر کردیا
اسلام آباد (انتخاب نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے انٹیلی جنس بیورو کو بھی خصوصی تصدیق کی ایجنسی مقرر کردیا۔ وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔ حکومت نے آئی ایس آئی کو پبلک آفس ہولڈرز کی اسکریننگ کا باضابطہ اختیار دے دیا۔ نوٹی فکیشن کے مطابق وزیراعظم نے آئی بی کو خصوصی تصدیق کی ایجنسی (ویٹنگ ایجنسی) مقرر کیا ہے، سرکاری افسران کی ابتدائی تقرری، تبادلے اور ترقی کیلیے آئی بی جانچ کریگی۔ خیال رہے کہ اس سے قبل حکومت انٹرسروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کو بھی پبلک آفس ہولڈرز کی اسکریننگ کا باضابطہ اختیار دے چکی ہے۔
Load/Hide Comments


