سیکرٹری صحت بلوچستان کا سول ہسپتال کوئٹہ میں بچے کی وفات کا نوٹس، کمیٹی تشکیل

کوئٹہ (انتخاب نیوز) سیکرٹری صحت بلوچستان صالح محمد ناصر نے چائلڈ لائف فاونڈیشن سول ہسپتال کوئٹہ میں بچے کی وفات سے متعلق خبر کا نوٹس لیتے ہوئے اعلیٰ سطحی انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی۔ انکوائری کمیٹی کی رپورٹ کی روشنی میں واقعہ کے ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں