پنجگور، موٹر سائیکل چھیننے کے دوران مزاحمت پر گولی لگنے سے زخمی شخص چل بسا

پنجگور (نمائندہ خصوصی) گزشتہ شب پنجگور کے علاقے غریب آباد چتکان میں موٹر سائیکل چھیننے کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے اصغر ولد ابو بکر سینے میں گولی لگنے سے شدید زخمی ہوئے جو زخموں کا تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں چل بسے۔ ضروری کارروائی کے بعد لاش ورلاءکے حوالے کردی گئی۔ واقعے کے حوالے سے پولیس تفتیش کررہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں