پنجگور، پاروم میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، 6 افراد ہلاک،آئی ایس پی آر
کوئٹہ (انتخاب نیوز) آئی ایس پی آر کے جاری بیان کے مطابق شدت پسندوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر مکران کے پہاڑی ریجن میں آپریشن کیا گیا، آئی ایس پی آر نے اپنے بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ آپریشن کے دوران شدت پسندوں نے فرار ہونے کی کوشش کی اور سیکورٹی فورسز پر فائرنگ کی۔ آئی ایس پی آر نے دعویٰ کیا کہ فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم بی ایل ایف کے 6 افراد مارے گئے۔ ہلاک افراد سیکورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے۔ آئی ایس پی آر نے دعویٰ کیا ہے کہ آپریشن کے دوران سیکورٹی فورسز نے اسلحہ و گولہ بارود، مواصلاتی آلات اور موٹر سائیکلیں برآمد کرلیں۔
Load/Hide Comments


