عمران خان اپوزیشن کو سزائیں دلوا کر اپنا راستہ بنانا چاہتے تھے، رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (انتخاب نیوز) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ خان نے نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان قوم کے ساتھ فراڈ کررہے ہیں، عمران خان نے صرف انتقام کی سیاست کی۔ آج پوری قوم نے عمران خان کو مسترد کردیا ہے۔ قوم نے عمران خان کے ساتھ اظہار یکجہتی نہیں بلکہ انہیں مسترد کردیا۔ قوم نے عمران خان کی احتجاج کی کال کو مسترد کردیا۔ پی ٹی آئی احتجاج میں اسلام آباد، لاہور، کراچی، پشاور اور کوئٹہ میں چار پانچ سو لوگ شامل تھے۔ نااہل نالائق ٹولے کو ملک پر مسلط کیا گیا تھا۔ ہمارے خلاف بے بنیاد کیس بنائے گئے تھے۔ عمران خان نے فتنہ اور فساد کی سیاست کی ہے۔ عمران خان اپوزیشن کو سزائیں دلوا کر اپنا راستہ بنانا چاہتے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں