فلسطینی پناہ گزین واپسی کے حق پر کاربند ہیں، حماس

غزہ، بیروت (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلامی تحریک مزاحمت (حماس)نے لبنانی عیسائی رہنما بشارا الراعی کے بیانات کو مسترد کر دیا جس میں انہوں نے اپنے ملک سے فلسطینی پناہ گزینوں کو ملک بدر کرنے اور دوسرے ممالک میں ان کی آباد کاری کا مطالبہ کیا تھا۔مرکزاطلاعات فلسطین کوموصول ہونے والے حماس کے ترجمان جہاد طحہ نے لبنانی عیسائی رہنما کے بیانات کو مستر کر تے ہوئے کہ بشارا الراعی کے بیانات فلسطینیوں اور لبنانی اقوام کے درمیان مضبوط تعلقات کی گہرائی کی عکاسی نہیں کرتے۔انہوں نے کہا کہ فلسطینی پناہ گزین واپسی کے حق پر کاربند ہیں اور ان کی ملک بدری اور متبادل وطن کو مسترد کرتے ہیں۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ لبنان میں فلسطینی پناہ گزین، جو اس ملک میں مہمان ہیں آزادی اور وقار کے ساتھ جینے کے اپنے فطری حق کا مطالبہ کرتے ہیں۔ فلسطینی قوم کو یہ حق بین الاقوامی کنونشنوں میں تسلیم کیا گیا، ہم ملک بدری اور دوسرے ملکوں میں آبادکاری کے تمام منصوبوں کو مسترد کرتے ہیں اور وہ ہمیشہ وطن واپسی کے منتظر ہیں۔انہوں نے لبنانی اور فلسطینی میدانوں کو نشانہ بنانے والے تمام صہیونی منصوبوں اور سازشوں کو مسترد کرتے ہوئے لبنان کے سرکاری اور عوامی موقف کی تعریف کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں