بلوچستان اسمبلی کے قائم مقام سیکرٹری کی تعیناتی کو منسوخ کرکے سینئر افسر کو تعینات کرنے کے لئے اسپیکر کو درخواست
کوئٹہ:بلوچستان اسمبلی کے اسپیشل سیکرٹری نے قائم مقام سیکرٹری کی تعیناتی کو منسوخ کرکے سینئر افسر کو تعینات کرنے کے لئے اسپیکر کو درخواست دے دی،تفصیلات کے مطابق بلوچستان اسمبلی کے اسپیشل سیکرٹری (I)عبدالحمید سیلاچی نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی کے نام ایک درخواست لکھی ہے جس میں انہوں نے قائم مقام اسپیشل سیکرٹری طاہر شاہ کاکڑ کو سیکرٹری اسمبلی کا اضافی چارج دینے کے حوالے سے کہا کہ طاہر شاہ کاکڑ ترقی اور سنیارٹی کے معیار پر پورا نہیں اترتے اور وہ سنیارٹی لسٹ میں نمبر 2پر ہیں جبکہ وہ حکومت بلوچستان کے پروموشن اور بلوچستان اسمبلی کے قوانین کے مطابق سیکرٹری اسمبلی نہیں بن سکتے لہذا اسپیکر انکی بطور قائم مقام سیکرٹری اسمبلی تعیناتی کا نوٹیفکیشن واپس لیں اور سینارٹی لسٹ اور انصاف کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے درخواست گزار عبدالحمید سیلاچی کو قائم مقام سیکرٹری تعینات کریں