نیب قانون ہمیشہ دھونس دھاندلی کیلئے استعمال ہوا، سعد رفیق

اسلام آباد (انتخاب نیوز) وفاقی وزیر برائے ریلوے و ہوا بازی خواجہ محمد سعد رفیق نے کہا ہے کہ کالانیب قانون مشرف دورمیں سیاستدانوں کے بازو مروڑکرانہیں کنگز پارٹی میں شامل کروانے کیلئے بنایا گیا، یہ ہمیشہ دھونس دھاندلی کیلئے استعمال ہوا۔ ان خیالات کااظہار خواجہ سعد رفیق نے بدھ کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ تمام ملکی عدالتوں نے اس کے خلاف فیصلے دیئے، اس کے باعث بیوروکریسی ڈس فنکشنل ہوئی۔ اس کالے قانون کے حامی اورسرپرست منافق منتقم اورظالم ہی کہلائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں