ایران کا اپنے ایٹمی سائنسدانوں کی موت کے بدلے امریکا سے معاوضے کا مطالبہ
تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران نے اپنے مارے گئے ایٹمی سائنسدانوں کے بدلے امریکا سے 4 ارب ڈالرز سے زائد معاوضے کا مطالبہ کر دیا۔ فرانسیسی خبر رساں ایجنسی (اے ایف پی) کے مطابق ایک ایرانی عدالت نے جمعرات کو حکم دیا کہ امریکا ان ایٹمی سائنسدانوں کے خاندانوں کو 4 ارب ڈالرز سے زائد معاوضہ ادا کرے جو حالیہ برسوں میں مارے گئے تھے۔ مقامی میڈیا کے مطابق ایران نے امریکا، اسرائیل دونوں پر الزام لگایا ہے کہ وہ اہم شخصیات کو نشانہ بنا رہے ہیں، جن میں نومبر 2020ءمیں ایران کے ایٹمی پروگرا م کے بانی سائنسدان محسن فخری زادہ کا قتل بھی شامل ہے۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ جمعرات کو ایرانی عدالت نے کہا ہے کہ مجرمانہ تحقیقات اور اسرائیلی حکام کے تبصروں کی بنیاد پر یہ واضح ہے کہ اسرائیلی حکومت نے ایرانی سائنسدانوں کو قتل کروایا۔
Load/Hide Comments


