حکومت نے سانحہ تیز گام میں مرنے والوں کی امداد کیلئے سمری مسترد کردی،شیخ رشید کا انکشاف

اسلام آباد:قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ریلوے میں وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے انکشاف کیا ہے کہ وزارت ریلوے نے سانحہ تیز گام میں مرنے والوں کی امداد کیلئے سمری حکومت کو بھجوائی تھی جو مسترد کردی گئی،سانحہ میں 11 مسافر تاحال لا پتہ ہیں۔کمیٹی نے سانحہ تیز گام میں مرنے والوں کی امداد کی سفارش کر دی۔ریلوئے حکام نے بتایا کہ قانونی پیچیدگیوں کے باعث لاپتہ گیارہ مسافروں کے ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری نہیں کر سکتے، ماضی میں مردہ قرار پایا شخص زندہ نکلا۔جمعرات کوقومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی ریلوے کا اجلاس چیئرمین کمیٹی معین وٹو کی زیرصدارت اجلاس وزارت ریلوئے منعقد ہوا۔اجلاس میں وفاقی وزیر ریلوئے کے علاوہ ریلوئے کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہاکہ اگرقائمہ کمیٹی متاثرین کی امداد کیلئے وزیراعظم کو خط لکھے توکوئی اعتراض نہیں ہے، میں بھی اسے سپورٹ کروں گا،ابتداء میں سانحہ تیزگام کی وجہ سیلنڈر بلاسٹ کا جب کہا تو میری ترید کر دی گئی اور کہا گیا کہ آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ تھی مگر فرانزک رپورٹ میں آتشزدگی کی وجہ سیلنڈر بلاسٹ بتائی گئی ہے۔کمیٹی اجلاس میں ریلوئے حکام نے بتایاکہ قانونی پیچیدگیوں کے باعث لاپتہ گیارہ مسافروں کے ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری نہیں کر سکتے، ماضی میں مردہ قرار پایا شخص زندہ نکلا۔رکن کمیٹی علی پرویز نے کہا کہ مسافروں کے سوار ہونے کہ کوئی ویڈیو موجود ہے جس پر آئی جی ریلوئے نے بتایاکہ مسافر نواب شاہ سے سوار ہوئے تھے کراچی میں مسافروں کے سوار ہونے کی ویڈیو ہے، دیگر شہروں کی نہیں۔قائمہ کمیٹی نے متاثرین تیزگام کی سول عدالت سے رجوع کرنے کی تجویز کی حمایت کرتے ہوئے کہاکہ سانحہ تیزگام سے متعلق مزید تحقیقات کی ضرورت نہیں رہی۔چیئرمین کمیٹی معین وٹو نے کہاکہ ہم دکھ کی گھڑی میں لواحقین کے ساتھ ہیں جن لاشوں کا ڈی این اے نہیں مل سکا اس کا کوئی حل نہیں ہے جو اس دنیا سے چلا گیا اس کو واپس نہیں بلا سکتے۔رکن کمیٹی حامد حمید نے کہاکہ ریلوئے کے پاس وسائل کی کمی نہیں ہے،لواحقین کی امداد کی جائے۔ قائمہ کمیٹی اجلاس میں ریلوے حکام نے روہڑی ٹرین حادثے کا ذمہ دار بس ڈرائیور کو قرار دے دیااور کہاکہ بس ڈرائیور نے ٹریفک جام پر ریلوے ٹریک سے بس گزارنے کی کوشش کی ریل گا ڑی کے آنے کے باوجود مسافر گاڑی سے نہیں اترے۔ قائمہ کمیٹی میں متاثرین کا کہناتھا کہ عدالت ثبوت مانگے گی اس کے علاوہ مالی امداد کا کوئی وعدہ نہیں کیا گیا جس پر چیئرمین کمیٹی نے کہاکہ کمیٹی ایک محتسب کا کردار ادا کرتی ہے ہمیں ریلوئے کی بجائے لواحقین سے ہمدردی ہے، ہماری سفارشات میں شامل ہے حکومت لواحقین کی مالی امداد کرئے اس سلسلے میں ہم آپ کے ساتھ ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں