افغانستان میں زلزلہ، بچ جانیوالوں کی تلاش کا کام روک دیا گیا
کابل (مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان میں زلزلے کے بعد ملبے تلے دبے ممکنہ طور پر زندہ افراد کی تلاش کا کام روک دیا گیا ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق یہ بات ایک سینئر اہلکار نے جمعہ کے دن بتائی۔ منگل اور بدھ کی درمیانی شب افغانستان کے مشرقی علاقے میں آنے والے زلزلے کے نتیجے میں ایک ہزار سے زائد ہلاکتیں ہوئیں۔ افغانستان کی قدرتی آفات سے نمنٹنے والی وزارت کے ایک ترجمان محمد نسیم حقانی کے مطابق اس زلزلے کے نتیجے میں 10 ہزار کے قریب گھر مکمل یا جزوی طور پر تباہ ہوئے۔ زلزلہ متاثرین اس وقت شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں اور وہ خوراک اور دیگر ضروری اشیا کی شدید کمی کا شکار ہیں۔
Load/Hide Comments


