چین کے سنکیانگ میں 5.1 شدت کا زلزلہ، جانی نقصان کی اطلاع نہیں

ارمچی (مانیٹرنگ ڈیسک) چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغور خود مختار علاقے کی شانشان کانٹی میں 5.1 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیگئے۔ چین کے زلزلہ نیٹ ورکس سینٹر (سی ای این سی) کے مطابق،زلزلے کے جھٹکے بیجنگ کے وقت کے مطابق جمعہ کو علی الصبح 2بجکر27منٹ پرمحسوس کیے گئے۔ سی ای این سی نے کہا کہ زلزلے کا مرکز 41.73 ڈگری شمالی عرض البلد اور 90.67 ڈگری مشرقی طول البلد پر 25 کلومیٹر کی گہرائی کے ساتھ مانیٹر کیا گیا۔ سنکیانگ کے زلزلہ نیٹ ورکس سینٹر کے مطابق، زلزلے کا مرکز، کانٹی سیٹ سے 132 کلومیٹر دور، بہت کم آبادی والے علاقے میں تھا۔ مقامی ایمرجنسی مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے مطابق، ہلاکتوں اور زخمیوں کے ساتھ ساتھ عمارتوں کے گرنے کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں