عمان، یونیورسٹی میں فائرنگ سے طالبہ جاں بحق، ملزم فرار

عمان (مانیٹرنگ ڈیسک) اردن کے دارالحکومت عمان کی ایک یونیورسٹی میں طالبہ کو گولیاں مار کر قتل کردیا گیا۔عرب میڈیا کے مطابق عمان کے پبلک سیکیورٹی ڈائریکٹوریٹ سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ جمعرات کو اپلائیڈ سائنس پرائیویٹ یونیورسٹی کے اندر فائرنگ سے طالبہ زخمی ہوگئی، جسے کئی گولیاں لگیں، ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔رپورٹ کے مطابق زخمی طالبہ کو تشویشناک حالت میں اسپتال پہنچایا گیا تاہم وہ دوران علاج دم توڑ گئی۔سیکیورٹی ڈائریکٹوریٹ کے مطابق ملزم کی شناخت اور گرفتاری کیلئے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔جاں بحق طالبہ کے بھائی کا کہنا ہے کہ ملزم کا تعلق ان کے خاندان سے ہی ہے۔یونیورسٹی نے بھی بیان جاری کرتے ہوئے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ ان تمام افراد کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے گی جو اس میں ملوث ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں