خضدار، ملز م گرفتار، دھماکا خیز مواد برآمد
خضدار: خضدار میں سی ٹی ٹی پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار بارودی مواد اور ہینڈ گرنیڈ بم برآمد۔تفصیلات کے مطابق جمعرات کی شام کو خضدار کے نواحی علاقہ پیرو عمر میں سی ٹی ڈی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ایک ملزم ریاض کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے بارودی مواد اور ہینڈ گرنیڈ برآمد کرلی، سی ٹی ڈی پولیس ذرائع کے مطابق ملزم سے برآمد ہونے والے بارودی مواد کی مقدار پانچ کلو ہے اور ان سے دو ہینڈ گرنیڈ بھی بم برآمد ہوئے ہیں۔ ملزم خضدار کے علاقے گزگی کا رہائشی بتایا جاتا ہے اور وہ اس سے قبل بھی دہشت گردی کے واقعات میں ملوث پایا گیا ہے، پولیس مذید تفتیش کررہی ہے
Load/Hide Comments