نواب ثناء اللہ زہری کرونا وائرس کا شکار، سیاسی سرگرمیاں منسوخ

کوئٹہ، کراچی (انتخاب نیوز) جھالاوان ہاؤس کراچی کے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما چیف آف جھالاوان سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کا کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد نواب ثناء للہ زہری نے اپنی تمام سیاسی سرگرمیوں کو منسوخ کرکے اپنے آپ کو کورنٹین کردیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنان اور چیف آف جھالاوان کے چاہنے والے نواب صاحب کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کریں۔نواب ثناء اللہ خان زہری سے ملاقات کا خواہش مند رکھنے والے پارٹی کے دوست احباب کراچی آنے کی زحمت نہ کریں کیوں کہ نواب صاحب کرونا کی وجہ سے کورنٹین میں ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں