گوادر ،پانی اور بجلی کی عدم فراہمی کیخلا ف ایران بارڈر کے قریب احتجاجاً روڈبند کردیا گیا
گوادرگوادر(انتخاب نیوز)سنٹسر، کلاتو ، گبد اور گرد نواح کے عوام نے علاقے کے مسائل کے حل کیلیے مکران کوسٹل ہائی وے کو ایران بارڈر کے قریب گبد کراس کے مقام پر احتجاجا بند کردیا۔ اوردھرنے پر بیٹھ گئے۔ احتجاج کرنے والوں کے مطالبات میں پانی اور بجلی کی فراہمی ، منشیات کا خاتمہ، آزادانہ بارڈر ٹریڈ سمیت دیگر مطالبات شامل ہیں۔ احتجاجی دھرنے کی قیادت علاقے کے متعبر شخصیت اور سابق وائس چیرمین گوادر نعمت اللہ ہوت کررہے ہیں اور سینکڑوں لوگ شریک ہیں۔ روڑ بلاک کے باعث دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں بن گئی ہیں جس میں مال بردار اور مسافر گاڑیاں شامل ہیں ۔۔
Load/Hide Comments


