بلوچ طلبہ کی شکایات کا ازالہ کیوں نہیں کیا گیا، اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد (انتخاب نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ میں بلوچ طلبہ کو ہراساں کرنے کی شکایات کے ازالے کیلئے دائر درخواستوں پر سماعت۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری انسانی حقوق کو ذاتی حیثیت میں طور پر طلب کرلیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے سماعت کے بعد احکامات جاری کیے۔ بتائیں بلوچ طلبہ کیساتھ میٹنگ کے باوجود ان کی شکایات کا ازالہ کیوں نہیں کیا گیا۔ انکوائری کمیشن بننے کے باوجود اب تک اجلاس کیوں نہیں بلائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں