کراچی، بجلی کی بندش کیخلاف احتجاج، ماڑی پور روڈ 20 گھنٹوں سے بند، پولیس کی فائرنگ

کراچی (انتخاب نیوز) کراچی کے علاقے ماڑی پور میں بجلی کی بندش کیخلاف اہل علاقہ سڑکوں پر نکل آئے۔ بجلی کی بندش کیخلاف ماڑی پور روڈ پر شدید احتجاج، پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں، فائرنگ ، آنسو گیس اور شیلنگ۔ ماڑی پور روڈ 20 گھنٹوں سے ٹریفک کیلئے بند۔ پولیس اور مظاہرین کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری، پولیس کی آنسو گیس، شیلنگ کے بعد مظاہرین دوبارہ آکر روڈ بند کردیتے ہیں۔ پولیس کی جانب سے ہوائی فائرنگ بھی کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں