امریکا میں ٹرین کی 8 بوگیاں الٹ گئیں، 3 افراد ہلاک، 50 زخمی

شکاگو (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا میں پیش آئے ٹرین حادثے میں 3افراد ہلاک اور 50 زخمی ہوگئے۔لاس اینجلس سے شکاگو جانے والی ٹرین میں حادثے کے وقت 250مسافر موجود تھے۔ٹرین کو حادثہ میزوری میں کراسنگ پر کھڑے ٹرک سے ٹکرانے کے باعث پیش آیا جس سے اس کی 8بوگیاں الٹ گئیں۔زخمیوں کو ابتدائی طور پر قریبی سکول میں طبی امداد دی گئی جس کے بعد ہیلی کاپٹروں کی مدد سے ہسپتال منتقل کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں