کرائم منسٹر کی تقریروں سے ملک ٹرن آراؤنڈ نہیں ہوگا، فواد چوہدری
اسلام آباد (انتخاب نیوز) تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ کرائم منسٹر کی تقریروں سے ملک ٹرن آراؤنڈ نہیں ہوگا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان کو ٹرن آراؤنڈ کرنے کی پہلی شرط یہ ہے کہ ڈاکوؤں اور چوروں سے ملک بچایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ جعلی سیاسی سیٹ آپ جو بیرونی طاقتوں کی ہدایات پر بنا اس کو گھر بھیجا جائے اور نئے انتخابات کرائے جائیں، کرائم منسٹر کی تقریروں سے ملک ٹرن آراؤنڈ نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی پولیس سے کہنا چاہتا ہوں لوڈشیڈنگ کیخلاف مظاہرہ کرنے والوں پر تشدد کا راستہ اختیار نہ کریں۔فواد چوہدری نے کہا کہ احتجاج بالکل جائز ہے یہ آپ کے اپنے لوگ ہیں آپ بھی اسی عذاب سے گزر رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ زرداری اور مراد علی شاہ کے حواری اس تکلیف کا اندازہ نہیں کر سکتے لیکن آپ ان میں سے ہیں قانون کیخلاف احکامات نہ مانیں۔


