ملک گرے لسٹ سے نہیں نکلا، سپر ٹیکس بھی غریبوں پر منتقل ہوگیا، شیخ رشید
راولپنڈی (انتخاب نیوز) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اورسابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ جولائی میں مزید مہنگائی سیاسی بحران میں اضافہ کرے گی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شیخ رشید نے کہا کہ ملک ابھی تک آئی ایم ایف کے حکم نامے اور گرے لسٹ سے نہیں نکلا، سپر ٹیکس بھی غریبوں پر منتقل ہوگیا جبکہ لوگ گھریلو سامان بیچ رہے ہیں اور بچوں کو سکول سے اٹھا رہے ہیں۔سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ مہنگائی اور لوڈشیڈنگ کی ماری عوام کو سڑکوں پر نکلنے سے کوئی نہیں روک سکے گا۔
Load/Hide Comments


