امتحانی پرچے میں میرے اور ذاکر مجید کے حوالے سے سوالات باعث تشویش ہیں، سمی دین بلوچ

کوئٹہ (انتخاب نیوز) لاپتہ ڈاکٹر دین محمد بلوچ کی صاحبزادی سمی دین بلوچ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں سوشل ورک مضمون کے امتحانی پرچے میں میرے اور ذاکر مجید کے حوالے سے سوالات آنا مجھ سمیت بہت سے لوگوں کو کنفیوز کررہا ہے۔ ایک طرف ہمیں غدار اور ملک دشمن قرار دینا اور دوسری طرف پنجاب کی یونیورسٹیوں میں ایسی حرکتیں؟ پنجاب میں بیٹھے لوگ یہ تک نہیں جانتے ہیں کہ ان باتوں سے کیا صورتحال پیدا ہوسکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں