روس کے زیر حراست 144 یوکرینی فوجیوں کو رہا کروا لیا گیا

کیف (مانیٹرنگ ڈیسک) یوکرین کے صدر ولادی میر زلنسکی نے کہا ہے کہ روس کے زیرِ حراست 144 یوکرینی فوجی کو رہا کروا لیا گیا ہے۔زلنسکی نے ویڈیو پیغام کے ذریعے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ میں، ایک خوش آئند اور اچھی خبر دینا چاہتا ہوں۔ ہم نے، 144 یوکرینی فوجیوں کو روس کی حراست سے رہا کروا لیا ہے۔ رہا کروائے گئے فوجیوں میں سے ایک پولیس اہلکار اور 59 نیشنل گارڈ ہیں، 30 کا تعلق نیوی سے، 28 برّی فوج سے، 17 سرحدی محافظ اور 9 انسدادِ دہشت گردی فورس سے ہیں۔زلنسکی نے کہا ہے کہ رہا کروائے گئے فوجیوں میں سب سے ضعیف العمر 65 سال کا اور سب سے کم عمر 19 سال کا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ خاص طور پر آزووسٹال فولاد اور اسٹیل فیکٹری کے 95محافظ گھروں کو واپس لوٹ رہے ہیں۔ ہم تمام یوکرینیوں کی ان کے گھروں کو واپسی کے لئے جو بن پڑا کریں گے۔واضح رہے کہ یوکرین وزارت دفاع کے شعبہ خفیہ خبر رسانی نے کل جاری کردہ بیان میں کہا تھا کہ 24 فروری کو جنگ کے آغاز کے بعد سے اب تک روس اور یوکرین کے درمیان سب سے بڑا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں آزووسٹال اسٹیل فیکٹری کے 95 محافظوں سمیت کل 144 یوکرینی فوجیوں کو واپس لے لیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں