بلوچستان اسمبلی، اپوزیشن نے ریکوزیشن اجلاس بلانے کیلئے اسپیکرکے دفتر میں درخواست جمع کرادی

کوئٹہ:بلوچستان اسمبلی کے اپوزیشن جماعتوں تعلق سے رکھنے والے اراکین صوبائی اسمبلی نے بلوچستان اسمبلی ریکوزیشن اجلاس بلانے کیلئے اسپیکر عبدالقدوس بزنجو کے دفتر میں درخواست جمع کرادی ہے۔بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ملک سکندر خان ایڈووکیٹ،بلوچستان نیشنل پارٹی کے ملک نصیراحمد شاہوانی،جمعیت علماء اسلام کے اصغرعلی ترین،حاجی زابد علی ریکی،عبدالواحد صدیقی،پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے نصراللہ خان زیرے،سابق وز یراعلیٰ بلوچستان رکن صوبائی اسمبلی نواب اسلم خان رئیسانی،یونس عزیز زہری سمیت ثناء بلوچ،محمداکبرمینگل،میرحمل کلمتی،احمدنوازبلوچ،زینت شاہوانی،اخترحسین لانگو،شکیلہ نوید دہوار،شام لعل اوردیگراراکین اسمبلی کے دستخطوں جار ی کردہ درخواست میں ر یکوزیشن اجلاس کوروناوائرس سے ہونے والے نقصانات بلوچستان میں معاشی،معاشرتی اورسماجی اقدار تنازل،ٹڈی دل کے روک تھام اوردیگرمسائل پربلوچستان اسمبلی کاخصوصی اجلاس بلانے کامطالبہ کیاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں