صحافی ایاز امیر پر نامعلوم افراد کا تشدد، موبائل فون اور پرس چھین لیا
لاہور (انتخاب نیوز) ایاز امیر پر دنیا نیوز لاہور ہیڈ آفس کے باہر نامعلوم افراد کا تشدد، چند روز پہلے انہوں نے عمران خان پر تنقید کی تھی اور راولپنڈی والوں کی شان میں بھی کچھ کہا تھا۔ ایبٹ روڈ پر سینئر صحافی ایاز امیر پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا، ایاز امیر نجی ٹی وی کے دفتر سے نکلے تو نامعلوم افراد نے انہیں روک کر ان پر تشدد کیا۔ لاہور حملہ آوروں نے تشدد کرکے موبائل فون اور پرس بھی چھین لیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز سینئر صحافی ایاز امیر نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر ان ہی کی تقریب میں تنقید کی۔ ایاز امیر نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جو کھلواڑ اب پاکستان میں ہو چکا ہے اس میں خان صاحب کا بھی حصہ ہے، ہمیں بتایا گیا تھا کہ ایسا کپتان ہے، کپتان نے کرکٹ ٹیم میں یہ کر دیا۔ ایاز امیر کا کہنا تھا کہ آپ نے پاکستان کو پراپرٹی ڈیلرز کے حوالے کر دیا تھا،صحافی ایاز امیر کی تنقید پر عمران خان جواباً مسکراتے رہے۔


