سکیورٹی فورسزکا شمالی وزیرستان میں آپریشن ، 3 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس کی بنیاد پر ایک آپریشن کے دوران میں 3 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے غلام خان کلے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس کی بنیاد پر سکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا گیا۔مارے گئے دہشت گرد فورسز کیخلاف کاروائیوں میں سر گرم رہے ہیں ۔ فورسز کی کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں تین دہشت گرد مارے گئے جب کہ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں