اغواء میں ناکامی پر سبزی فروش کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا

کراچی (انتخاب نیوز) شاہ لطیف ٹائون تھانے کی حدود میں فائرنگ سے ایک شہری کے قتل کا واقعہ پیش آیا، ملت اسپتال سیکٹر17اے کے قریب قتل ہونے والے شخص کی شناخت نہ ہوسکی ہے۔ پولیس کے مطابق شہری کو ذاتی دشمنی کی بناء پر قتل کیا گیا ہے پولیس کے مطابق ہلاک شخص ٹھیلے پہ سبزیاں بھیجتا تھا، پولیس نے عینی شاہدین کے حوالے سے بتایا کہ نامعلوم مسلح ملزمان کار سواروں نے اسے زبردستی گاڑی میں بٹھا کر لے جانے کی کوشش کی تھی اور مزاحمت کرنے پر فائرنگ کرکے اسے شدید زخمی کردیا جسے جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں بعدازں وہ دم توڑ گیا، پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والا شخص شکل و صورت سے افغانی لگتا ہے جبکہ کار سوار ملزمان بھی شکل و صورت سے افغانی لگتے تھے ۔ دریں اثناء سچل کے علاقے ابوالحسن اصفہانی روڈ پر ویو اپارٹمنٹ کے قریب فائرنگ سے 35 سالہ سراج ولد خان ولی زخمی ہوگیا جسے جناح اسپتال پہنچایا گیا، پولیس کے مطابق واقعہ ذاتی رنجش کا شاخسانہ ہے۔ زخمی سراج کا کہنا ہے کہ اسے تین دن قبل پی ایس پی سے تعلق رکھنے والےشخص طارق ترین عرف غائبانہ ترین ، یار خان سلیم ترین اور ایک نامعلوم شخص نے جان سے مارنے کی دھمکی دی تھی اور آج یار خان نے چیپل گارڈن کی دیوار سے پستول نکال کر فائرنگ کرکے چار گولیاں مار دیں ، زخمی شخص نے آئی جی سندھ، ایڈیشنل آئی جی کراچی سے ملزمان کو گرفتار کر کے انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں