ایرانی ڈیزل سے لوڈ 2 ٹینکر، کھاد سے بھرا ٹریلر پکڑا گیا، آئس کی اسمگلنگ بھی ناکام

کراچی (انتخاب نیوز) پاکستان کسٹمز انفورسمنٹ کلکٹریٹ کے اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن عملے نے موچکو چیک پوسٹ RCD ہائی وے پر اسمگل شدہ ایرانی ڈیزل سے لوڈ دو آئل ٹینکرزضبط کرلئے، ٹینکرز میں 30 ہزار لیٹر ڈیزل تھا ، دونوں ٹینکر ڈرائیورز کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔ ضبط ڈیزل اور ٹینکرز کی کل مالیت دو کروڑ 70لاکھ پچاس ہزار روپے بتائی جاتی ہے۔ دوسری کارروائی میں موچکو چیک پوسٹ پر تعینات عملے نے کھاد سے لوڈ ٹریلر قبضہ میں لے لیا جس کی مالیت دو کروڑ نوے لاکھ روپے بتائی جاتی ہے۔ کھاد غیر قانونی طور پر بلوچستان لے جائی جارہی تھی۔مزید برآں PICT ٹرمینل پر کی گئی کارروائی کے دوران آسٹریلیا کے لئے ایکسپورٹ کئے جانے والے نمک کے کنسائمنٹ سے کروڑوں روپے مالیت کی ایمفیٹامائن/ آئس برآمد کر کے کنٹینر ضبط کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں