پی ٹی آئی کے آخری سال میں ایف بی آر نے وصولیوں کا نیا ریکارڈ قائم کیا، شہباز گل
اسلام آباد(انتخاب نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے آخری سال میں ایف بی آر نے وصولیوں کا نیا ریکارڈ قائم کیا ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے کہا کہ تحریک انصاف کے آخری سال میں ایف بی آر نے وصولیوں کا نیا ریکارڈ قائم کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے نہ ٹیکس ریٹ بڑھایا نہ کوئی سپر ٹیکس، تاریخ کے سب سے زیادہ ریفنڈز بھی ادا کئے۔انہوں نے کہا کہ شکریہ عمران خان شکریہ شوکت ترین ویلڈن ایف بی آر ویل ڈن، پاکستان تحریک انصاف معاشی ٹیم آپکی کارکردگی کا جادو سر چڑھ کر بول رہا ہے۔
Load/Hide Comments


