نااہل حکمرانوں کو گھر جانا ہوگا،مولانا حیدری

کوئٹہ:جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ نااہل حکمرانوں کو گھر جانا ہوگا ملک میں بے حیائی اور فحاشی کو فروغ دیا جارہا ہے عورت مارچ کی سرپرستی غیر ملکی این جی اوز کررہی ہے یہ ہماری ملک کی نظریاتی شناخت اور ہماری تہذیب کے پیچھے حملہ آور ہیں قوم کی بہترین رہنمائی علماء کرام ہی کرسکتے ہیں شہداء مستونگ کا خون رائیگاں نہیں جائے گا حکمرانوں نے مہنگائی اور بے روزگار کو کنٹرول کرنے میں ناکام رہیں خارجہ پالیسی پرنظر ثانی کی ضرورت ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے مستونگ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن اس وقت متحد نہیں ہے اگرا پوزیشن ایک پیچ پر ہوتی تو ہماری آزادی مارچ کے مطالبات حل ہوجاتے مگر متحدہ اپوزیشن میں انتشار کی وجہ سے وہ مطالبات حل نہیں ہورہے ہیں میں میڈیا کے توسط سے اپوزیشن سے کہنا چاہتا ہوں کے وہ مصلحت کا شکا ر نہ ہو وہ میدان میں آئیں عوام کی حقوق کیلئے اس حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے اس ملک میں معاشی طور پر دیوالیہ ہورہا ہے حکومتی رٹ ختم ہوگئی ہے نوجوان کواغواء کر کے قتل کر دیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ آزادی مارچ کی کچھ مقاصد پورے ہوگئے کچھ باقی ہیں اس لئے مولانافضل الرحمان نے کہا تھا کہ ہمارے مطالبات حل نہیں ہوئے تو ہم دوبارہ سڑکوں کا رخ کرینگے ہم آج بھی اپنے موقف پر ڈٹے ہوئے ہیں کہ موجودہ وفاقی حکومت فوراً استعفیٰ دیدیں تاکہ ملک میں آزادانہ اور شفاف ا نتخابات منعقد ہوسکیں یہ موقف صرف ہمارا نہیں یہ پوری اپوزیشن کا موقف ہے اب کوئی اس کو اس طرح بیان کررہا ہے کوئی کس طرح یہ

اپنا تبصرہ بھیجیں