ہنہ اوڑک میں ایف سی کی جانب سے عوام کو بے جا تنگ کرنا قابل مذمت ہے، جماعت اسلامی کوئٹہ

کوئٹہ (انتخاب نیوز) امیر جماعت اسلامی حافظ نورعلی نے کہاکہ ہنہ اوڑک میں ایف سی کا ہنہ میں عوام بلخصو ص مقامی آبادی کو تنگ کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ ایف سی کو اہل بلوچستان بلخصوص ہنہ اوڑک وکوئٹہ کے شہریوں کوتنگ کرنے کے خلاف ہر فورم پر آوازبلند کرتے رہیں گے۔کوئٹہ شہر کے عوام وشہریوں کی آوازسننے والا کوئی نہیں شہری ٹریفک،بدامنی، کرائمز،قلت آب،صحت کی اداروں کی تباہی، تعلیمی اداروں میں آئے روزکے ہڑتال،تعلیم نہ ہونے سمیت دگرگوں مسائل کے شکار ہیں لیکن نہ منتخب نمائندے بات سننے ہیں نہ حکومت اپنے آپ کو ان مسائل کا ذمہ دارسمجھتے ہیں شہرسے منتخب ہونے والے لوگ صرف الیکشن کے دنوں میں عوام کے پاس آتے ہیں اور کامیابی کے بعد غائب ہوجاتے ہیں جو لمحہ فکریہ اور شہریوں کی بدقسمتی ہے۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے گزشتہ دنوں ہنہ اوڑک میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر صوبائی نائب امیر مولاناعبدالکبیرشاکر،الخدمت فاؤنڈیشن کوئٹہ کے صدرعبدالمجید سربازی،عبدالہادی بابڑودیگر نے بھی خطاب کیا انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی دیانت دار دین دارخدمت کے جذبے سے سرشار نوجوانوں علمائے کرام کی منظم دینی سیاسی پارٹی ہے بدقسمتی سے یہاں کے ملاؤں نے جماعت اسلامی کے خلاف بے بنیاد جھوٹاپروپیگنڈہ کرکے جماعت اسلامی کوعوام سے دور کرکے خود کو سامنے کیاہے اسلام کے نام پر ووٹ لینے والوں نے اسلامی نظام کو کسی ایک شعبے میں ایک دن کیلئے بھی نافذ نہیں کیا قومیت کے نام پر ووٹ لینے والوں نے کامیابی کے بعد صرف خاندان کو وزارتیں مراعات دی غریب عوام آج بھی درپدر کی زندگی گزاررہے ہیں جماعت اسلامی انشا اللہ عوام کو مسائل ومشکلات سے نجات دلاکر حقیقی ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن کرتے ہوئے مسائل حل کروائیگی جماعت اسلامی نے حکومت میں نہ ہونے کے باوجودعوام کے دیرینہ سلگتے مسائل حل کیے انشا اللہ آئندہ بھی حکومت میں آکر بہترین خدمت کریں گے عوام الیکشن میں جماعت اسلامی کے امیدواروں اور ترازو کو ووٹ دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں