سدھو موسیوالا کا قاتل گرفتار کر لیا گیا،دہلی پولیس

نئی دہلی:دہلی پولیس نے دعوی کیا ہے کہ اس نے سدھو موسیوالا کا قاتل گرفتار کر لیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی پولیس کے اسپیشل سیل نے لارنس بشنوئی،گولڈی برار گینگ سے تعلق رکھنے والے دو انتہائی مطلوب ملزمان کو گرفتار کیا ہے ان دونوں میں انکت نامی گینگسٹر ان شوٹرزمیں شامل ہیجو پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کے قتل میں ملوث ہے۔ جبکہ دوسرا ملزم سچن بھیوانی سدھو موسے والا کیس کے چار شوٹرز کو پناہ دینے کا ذمہ دار تھا۔ دہلی پولس نے دونوں ملزمین کو کشمیری گیٹ بس اسٹینڈ کے قریب سے گرفتار کیاہے۔دہلی پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے ایک نائن ایم ایم، 30 ایم ایم پستول تین پنجاب پولیس یونیفارم، دو موبائل فون اور سِم کارڈ برا?مد ہوا ہے جوکہ ممکنہ طور پر سدھو موسے والا کے قتل میں استعمال کیا گیا ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں