کرنٹ لگنے سمیت متفرق واقعات کے دوران چار افراد لقمہ اجل بن گئے

کراچی ( انتخاب نیوز) شہر میں متفرق واقعات کے دوران 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔موچکو کے علاقے مشرف کالونی ہزارہ کالونی میں کرنٹ لگنے سے 30سالہ کامران ولد نذر خان ہلاک ہوگیا ، لاش سول اسپتال منتقل کی گئی۔ کلری کے علاقے نیا آباد کھڈا مارکیٹ ونتھلی ہال کے قریب بجلی کا کرنٹ لگنے سے 50 سالہ ایوب ولد یوسف جاں بحق ہوگیا۔سرجانی ٹائون عبداللہ موڑ کے قریب ٹریفک حادثے میں 45 سالہ اکبر ولد فقیر محمد شدید زخمی بعدازاں سول میں دم توڑ گیا۔ ناظم آباد گجر نالہ سپر مارکیٹ کے قریب کنویں سے ایک شخص کی دو روز پرانی لاش نکال لی گئی جو عباسی شہید ہسپتال منتقل کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں