مون سون کے سپیل میں توسیع کی پیشگوئی، محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایت

اسلام آباد(انتخاب نیوز)مون سون کے موجودہ سپیل میں توسیع کی پیشگوئی کے بعد محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایات کر دی گئی ۔این ڈی ایم اے کے مطابق مون سون ہواﺅں کا حالیہ سلسلہ آئندہ 24 سے 48 گھنٹے تک مزید جاری رہ سکتا ہے، جبکہ مون سون کے سپیل میں ہفتے کے آخر تک مزید شدت آسکتی ہے۔ملک کے بیشتر علاقوں میں 7 جولائی صبح آندھی،تیز ہواﺅں کے ساتھ موسلا دھار بارش کا امکان ہے، جس کی وجہ سے وفاقی، صوبائی و ضلعی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز ودیگر محکموں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار رہنے کی ہدایات کر دی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں