کراچی پریس کلب پر شدید بارش میں بھی لاپتہ بلوچ افراد کی بازیابی کے کیمپ کا 12 واں روز
کراچی (انتخاب نیوز) لاپتہ بلوچ افراد کی بازیابی کیلئے کراچی پریس کلب پر لگائے گئے احتجاجی کیمپ کو 12 روز ہوگئے۔ شدید بارشوں کے باوجود سندھ کے دارالحکومت کراچی سے جبری طور پر لاپتہ کیے گئے بلوچ مسنگ پرسنز کی فیملیز کا اپنے پیاروں کی بازیابی کے لیے احتجاجی کیمپ جاری رکھا گیا۔ کیمپ میں بیٹھے لاپتہ بلوچ افراد کے لواحقین خصوصاً عبدالحمید زہری کے اہلخانہ نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ لاپتہ بلوچ افراد کو جلد از جلد بازیاب کرایا جائے۔
Load/Hide Comments


