بلوچستان کے بارش متاثرین کو بروقت طبی اور مالی امداد فراہم کی جائے، شاہینہ کاکڑ

کوئٹہ (انتخاب نیوز) عوامی نیشنل پارٹی کی نائب صدر ورکن صوبائی اسمبلی شاہینہ کاکڑ نے بدھ کے روز ڈائریکٹرجنرل پرونشل ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی(پی ڈی ایم اے) نصیراحمدناصر سے ملاقات کی اور مون سون کی حالیہ بارشوں کے باعث قلعہ سیف اللہ،مسلم باغ،خسنوب خودیزئی، لورالائی،کوئٹہ میں بارشوں سے زیادہ تباہی لوگوں کوریسکیو آپریشن امدادی کارروائیوں سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔شاہینہ کاکڑ نے بتایاکہ قلعہ سیف اللہ میں گزشتہ شب کے بارشوں اور سیلاب کے بعد اہل علاقہ بے یار ومددگار ہوکررہ گیاہے،سینکڑوں کے حساب سے لوگوں کے مکانات کونقصان پہنچاہے سامان اور مال ومویشی سیلاب بہا کر لے گئے،9افراد سیلابی ریلہ بہا کر لے گئی ہیں جن میں 4افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ دیگرافراد کو اب تک نہیں نکالاجاسکتاہے،محکمہ پی ڈی ایم اے خسنوب،خودیزئی میں فوری طورپر امدادی کارروائیاں شروع کریں تاکہ لوگوں کوریلیف میسر ہوں،ضلعی انتظامیہ اور پی ڈی ایم اے کی بروقت امدادی کارروائیوں سے ہی عوام کو ریلیف ملے گی،قلعہ سیف اللہ بالخصوص خسنوب کی عوام کو اکیلے نہیں چھوڑیں گے،حکومت بلوچستان کو چاہیے کہ وہ متاثرین کی داد رسی کیلئے فوری طورپر اقدامات اٹھائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں