پاکستان کی پہلی بلوچی فلم کاٹریلرریلیزکردیا گیا ہے

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کی پہلی بلوچی فلم” دودا“ کا اردو ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے۔ فلم ” دودا“ کی کہانی ایک باکسر کی زندگی کے گرد گھومتی ہے،جسے لیاری سے تعلق رکھنے والے نوجوان فلم میکر عادل بزنجو نے ڈائریکٹ کیا ہے۔عادل بزنجو کی ہدایت کاری میں بننے والی بلوچی فلم“دودا“ کورونا وائرس کی وباءکے باعث پیدا ہونے والی صورتحال کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہو گئی تھی۔فلم کو نوساچ فلمز کے بینر تلے ریلیز کیا جارہا ہے جو اس سے قبل 8 روچ سمیت متعدد مختصر فلمیں پروڈیوس کرچکے ہیں۔
فلم “دودا” کی کہانی ایک باکسر کی زندگی اور اس سے جڑے مسائل کے گرد گھومتی ہے،فلم کا مرکزی کردار نوجوان ماڈل اور اداکار شعیب حسن نے نبھایا ہے جب کہ فلم کی دیگر کاسٹ میں نامور اداکار انور اقبال بلوچ،انور صاحب خان، شاہنواز شاہ، اختر دانش اور ابیلہ کرد شامل ہیں۔فلم دو ستمبر کو سنیما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کی جا رہی ہے.