پشین:بارش کے باعث گاڑی سیلابی ریلے میں بہہ گئی ،2خواتین سمیت3 بچے جانبحق جبکہ3 افراد کی تلاش جاری

پشین(مانیٹرنگ ڈیسک) پشین میں حالیہ مون سون کی بارشوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی۔ گزشتہ شب برشور کے قریب تور مرغہ ڈیم ٹوٹنے سے پانی مذکورہ ڈیم کے متصل علاقوں ڈب خانزئی کراس، منزکی اور ملکیار میں داخل ہوگیا ۔ پانی داخل ہونے سے زمینی رابطے منقطع ہوگئے رات گئے گھروں سے نکلنے کیلئے مساجد میں اعلانات ہوتے رہے ۔ کلی ملکیار میںلوگ گھروں سے نکل کر کھلے آسمان تلے رات گزارنے پر مجبور ہوئے جبکہ سینکڑوں خاندانوں نے پشین شہر اور کوئٹہ کا رُخ کیا ملکیار میں خواتین اور بچوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے گاڑی سیلابی ریلے میں بہہ گئی جس کے باعث گاڑی میں سوار دڑائیور ،دو خواتین اور تین بچوں میں سے تین افراد کی لاشیں نکال لی گئیں جبکہ مزید تین کی تلاش تاحال جاری ہے اسی طرح ڈب کراس پر لیویز چوکی اور بی ایچ یو سیلابی ریلے کی نظر ہوگیا کلی منزکی میں ضعیف العمر افراد سیلابی ریلے سے ممکہ خدشات کے باعث دکانوں پر چڑھ گئے۔قبل ازیں حالیہ بارشوں سے مذکورہ دیہاتوں میں باغات مکمل طور پر تباہ ہوگئے زمینداروں کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوا ہے متاثرہ علاقوں کے عوام اور قبائلی عمائدین نے صوبائی حکومت سے مذکورہ علاقوں کو آفت زدہ قرار دینے اور اشیاءضروریہ فراہم کرنےکا مطالبہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں